Pre Loader

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے زیر اہتمام ”ایمبولینس کو راستہ دو“کے حوالے سے اگاہی واک

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے زیر اہتمام ”ایمبولینس کو راستہ دو“کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر عامر عزیز ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور نے ان کے علاوہ اس واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،ایم ایس نیوسٹی ہسپتال ڈاکٹر شہزاد غضنفر،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار، اے ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف ڈاکٹر طاہر محمود،انجمن تاجراں کے مرکزی راہنما راجہ خالد محمود خان، سمیت ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل و نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف اور سول سوسائٹی کے شرکاء نے شرکت کی۔ ریلی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہوتی ہوئی علامہ اقبال روڈ،مسٹ یونیورسٹی سے واپس ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچی۔ شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن پر ایمبولینس کی اہمیت و افادیت،سائرن کی آواز کا راستہ زندگی ہے، راستہ دیجیے زندگی قیمتی ہے،معزز معاشرے کی پہچان ایمبولینس کی آواز سن کر راستہ دینا وغیرہ شامل تھے۔واک میں ایمبولینسز اور میڈیکل ہیلتھ کیئر کے متعلقہ گاڑیاں بھی شامل تھیں جبکہ ایمبولینسز کو پورے پروٹوکول کے ساتھ ریلی میں شامل کیا گیاتھا۔واک کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جب بھی سڑک پر کوئی ایمبولینس نظر آئے اسے بغیر کسی رکاوٹ کے راستہ دیا جائے۔
واک کے اختتام پر ڈاکٹر عامر عزیز ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار اور ایم ایس نیوسٹی ڈاکٹر شہزاد غضنفر اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ سڑک پر ایمبولینس کو راستہ نہیں دیا جاتا جس کے باعث مریض کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے زیر اہتمام اگاہی واک سے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ زندگی بہت ضروری ہے اور ایمبولینس کو راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے دیا جائے تاکہ مریض کو ہسپتال میں بروقت پہنچا کر اسکی جان بچائی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات ایمبولینس خالی ہوتی ہے اور ایمبولینس کا ڈرائیور ہوٹر بجا کر مریض کو لینے کے لیے جاتا ہے لیکن بعض لوگ خالی ایمبولینس کو دیکھ کر راستہ نہیں دیتے جس کے باعث ایمرجنسی میں مریض کو گھر سے ہسپتال لانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ان تمام حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے اس واک کا بنیادی مقصد ایمبولینس کے پروٹوکول کو عوام میں اگاہی پیدا کرنا ہے اور ایمبولینس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔