ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں لائف اسٹائل میڈیسن کے موضوع پر ایک نہایت اہم، بامقصد اور باوقار سمپوزیم کا انعقاد سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ یہ سمپوزیم آزاد جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اقدام تھا، جسے لائف اسٹائل میڈیسن کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سمپوزیم کی علمی سربراہی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل آصف نے
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں محکمہ صحت آزاد کشمیر اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اشتراک سے جاری 4 روزہ MIYCN (ماں، نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کی غذائیت) ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے جاری ہے، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ بھرپور انداز میں شرکت کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد نے ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی اور تربیتی سیشنز
سیکرٹری صحت عامہ حکومت آزاد جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ ہسپتال آمد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پھولوں کے گلدستے سے پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری صحت عامہ نے ہسپتال میں جدید اپ گریڈ شدہ آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ یہ اپ گریڈیشن محکمہ صحت
وزیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کو بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہا، بالخصوص عید کے ایام میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دورانِ وزٹ وزیر حکومت نے ایمرجنسی سے
چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن چوہدری حسن اشرف نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، ٹراما سنٹر، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، بلڈ بینک، میڈیکل سٹور اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر کی طرح ضلع میرپور میں بھی یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ضلعی ہیڈکوارٹر میرپور میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر، ڈاکٹر سردار آفتاب احمد نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی ہیلتھ نے شعبہ ایکسیڈینٹ اینڈ ایمرجنسی اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی
وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل نقوی نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار نے پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، دیگر سینئر ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ معزز وزیر صحت عامہ کا پھولوں کے
میرپور ( ) سیکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ سیکریٹری صحت نے سب سے پہلے شعبہ یورالوجی کی جانب سے منعقدہ ریبوٹک سرجری تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی، جس کا انعقاد ہیڈ آف یورالوجی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق راجہ نے کیا، جبکہ تربیت دینے والے بین الاقوامی ٹرینرز میں پروفیسر
یکم اکتوبر کو پلاک، ڈڈیال کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، جہاں زخمیوں کو فوری طور پر منتقل کیا گیا۔ کل 116 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، جن میں سے 31 سویلین شامل تھے۔ ہسپتال کے تمام شعبہ جات نے ہنگامی بنیادوں پر منظم انداز میں کام کرتے ہوئے ہر زخمی کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔