Pre Loader

سینئر آفیسران مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے آفیسران کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ

ڈاکٹر عامر عزیز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے سینئر آفیسران مینجمنٹ کے وفد کا دورہ میرپور کے دوران کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرپور میں آمد پر شرکاء وفد کو خوش آمدید کیا اور استقبال کیا
اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈاکٹر سعید عالم (ایچ او ڈی) کارڈیالوجی ، ڈاکٹر رضاء الحق کارڈیالوجسٹ اور دیگر آفیسران و سٹاف موجود تھے۔ بعد ازاں سینئر آفیسران مینجمنٹ کے شرکاء وفد کو کانفرنس ہال کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور سروسز فراہمی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء وفد نے ہسپتال کے معاملات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب سے ہسپتال کے متعلقہ امور پر متعدد سوالات کئے جن کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب نے پوری تفصیل سے ہسپتال کے انتظام و انصرام کے حوالہ سے شرکاء وفد کو جوابات دئیے۔ اس بریفنگ کے موقع پر ڈاکٹر سعید عالم کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر رضاء الحق کارڈیالوجسٹ ، سید رجب حسین شاہ پی اے ٹو ایم ایس ، محمد فاروق آفیسر شماریات ، مبشر نعیم وارڈ سپرنٹنڈنٹ اور دیگر سٹاف بھی شریک تھے۔ بریفنگ کے اختتام پہ سینئر آفیسران مینجمنٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔