Pre Loader

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال میں ڈسپلن قائم کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی

ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال میں ڈسپلن قائم کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی
جس پہ عمل کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں پاکستان نرسنگ کونسل کی طرف سے منظور شدہ سٹاف نرسز کے لئے بلیو یونیفارم باقاعدہ سٹاف نرسز نے اپنا لیا ہے
جبکہ دوسرے مرحلہ میں ہسپتال میں بحثیت سینٹری ورکرز کام کرنے والی خواتین کو باقاعدہ یونیفارم فراہم کر دیا گیا ہے جس سے ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین ملازمین واضح ہو سکیں گئیں

مزید برآں ہسپتال میں دیگر کیٹگریز کے حامل ملازمین کے یونیفارم کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے جس کے نتیجے میں ہسپتال میں کام کرنے والے ہر کیٹگریز کے ملازمین کی پہچان واضح ہو سکے گئی جس سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور اُن کے لواحقین کو ہسپتال میں کام کرنے والوں کی پہچان میں آسانی ہو گی