Pre Loader

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فالج کے مریضوں کے جدید طریقہ علاج معالجہ کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فالج کے مریضوں کے جدید طریقہ علاج معالجہ کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس کی میزبانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے کی جبکہ ٹرینر / سپیکر کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر عاصم جاوید ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی/ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیالوجی نے ادا کئے۔

ورکشاپ کا انعقاد کرنے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید عالم ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ ورکشاپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی اور فالج کے حوالہ سے جدید طریقہ علاج کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی جس سے فالج سے متاثرہ مریض کو معذوری سے بچانے کے لئے مسقبل قریب میں مدد حاصل کی جا سکے گئ

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے مہمان پروفیسر ڈاکٹر عاصم جاوید صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ فالج سے متعلق جدید طریقہ علاج کے متعلق معلومات فراہم کی جو فالج کے مریضوں کے علاج معالجہ میں معاون ثابت ہوں گئی۔