Pre Loader

جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا

جناب جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی وزٹ کیا ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سعید عالم اور ڈاکٹر برہان الحق نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بلخصوص کیتھ لیب کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب نے کیتھ لیب کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کیتھ لیب کو مزید فعال بنانے کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اس کے علاؤہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نصب کیا گیا ڈیجیٹل ایکسرے سسٹم کا بھی معائنہ کیا مزید برآں جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب نے اپنے دست مبارک سے ہسپتال ہذا میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے اس کے علاؤہ جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں حال ہی میں تعمیر کیا گیا مریضوں اور اُن کے لواحقین کے لئے ویٹنگ ایریا کا بھی وزٹ کیا
جسٹس خالد رشید چوہدری صاحب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ہسپتال کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کیا۔