Pre Loader

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود اور دیگر نے نے معزز مہمان چوہدری لطیف اکبر کو ہسپتال آمد کے موقع پہ خوش آمدید کہا
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ہسپتال میں قائم کڈنی ڈائیلسز سینٹر کا تفصیلی وزٹ کیا دوران وزٹ سپیکر قانون ساز اسمبلی صاحب نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
معزز مہمان سپیکر قانون ساز اسمبلی صاحب نے کڈنی ڈائیلسز کے انتظام و انصرام کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے پہ مسرت کا اظہار کیا
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود نے سپیکر قانون ساز اسمبلی صاحب کو کڈنی ڈائیلسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
مجموعی طور پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر صاحب نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم کڈنی ڈائیلسز سینٹر کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا