Pre Loader

عالمی یوم امراض قلب کے موقع پر ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام کشمیر کارڈیالوجی سینٹر میں امراض قبل سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار اور اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

عالمی یوم امراض قلب کے موقع پر ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام کشمیر کارڈیالوجی سینٹر میں امراض قبل سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار اور اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کشمیر کارڈیالوجی سینٹر میں منعقد ہوا جس سے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور،پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر،میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، پرنسپل سی ایم سی ڈاکٹر محمد راؤف، کشمیر کارڈیالوجی سینٹر کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سعید عالم، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد محمود،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شکیل الزمان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر برہان الحق نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر مائدہ کوثر،ماہر امراض قلب ڈاکٹر رضا الحق،ڈاکٹر تنویر صادق،ڈاکٹر صدف بشیر،ڈاکٹر ندیم اختر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار،ڈاکٹر فاطمہ یعقوب، ڈاکٹر عرفان صادق،ڈاکٹر صبا حیدر تارڑ، ڈاکٹر گوہر لطیف کالس ، ڈاکٹر اسامہ ظفر ، نرسنگ سپرٹینڈنٹ میڈم کلثوم ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم عابدہ چوہدری ، جمیلہ رجب، ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ،انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد،راجہ خالد خان،ایم ایس کے پرسنل اسسٹنٹ سید رجب حسین شاہ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث جہاں مختلف سہولیات اور مراعات آگئی ہیں وہاں ہمارا لائف سٹائل بھی تبدیل ہوگیا ہے۔مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال،سیگریٹ نوشی،پھلوں کااستعمال نہ کرنا،غیر صحت مند زندگی اور ورزش کا نہ کرنے کے باعث امراض قلب کے مریضوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث دل کے جملہ امراض میں موت کا سبب بھی زیادہ ہورہا ہے اس بیماری کے موجب بننے والی اشیاء خوردونوش سے اجتناب کرنا ہوگا اور روزمرہ زندگی میں متوازن غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ہر شخص کو روزانہ تیس منٹ تک تین کلومیٹر واک کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سیگریٹ نوشی سے جہاں انسانی صحت پر دیگر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں وہاں دل کے عارضہ بھی سیگریٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آس پاس سیگریٹ نوشی کے تدارک کے لیے آگاہی مہم شروع کریں تاکہ اس موذی مرض سے نجات مل سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی۔دل کے مرض کا موجب بننے والے جملہ کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب کرنا ہوگا۔ سیمینار میں جملہ مقررین نے امراض قلب سے محفوظ رہنے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیے۔ بعدازاں کشمیر کارڈیالوجی سینٹر سے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف،انجمن تاجراں،چیمبر آف کامرس،صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔