ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زولفقار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ سے وفد کا استقبال کیا
بعد ازاں متذکرہ بالا آفیسران کے ساتھ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعارفی سیشن ہوا جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیالوجی ڈاکٹر سعید عالم ، ، سینئر سکیل سٹینو گرافر سید رجب حسین شاہ ، آفیسر شماریات محمد فاروق ، ڈرگ انسپکٹر ضیاء الحق ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم عابدہ ، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم اور دیگر بھی موجود تھے
تعارفی سیشن کے بعد مہمان ٹیم کو ہسپتال ہذا کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے شرکاء کی طرف سے کیے گئے تمام سوالات کے جواب دئے اور ہسپتال کے مسائل اور ان کے حل پہ سیر حاصل گفتگو کی ۔
بریفنگ کے اختتام پر ہسپتال کی طرف سے سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ مہمان ٹیم کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کو اعزازی ایوارڈ سے بھی نوازا جو ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زولفقار نے وصول کیا اور مہمان وفد کا شکریہ ادا کیا۔