کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کا احسن اقدام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا ملحقہ رقبہ جو ڈیفنس روڈ کے ساتھ تھا کچھ عرصہ سے تنازعہ کا شکار تھا جس پہ مختلف قوتیں اپنا دعویٰ کر رہی تھی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی تحریک پہ کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض نے مذکورہ معاملہ کا از خود ریکارڈ کی روشنی میں جائزہ لیا اور مذکورہ رقبہ کو ہسپتال کی ملکیت قرار دیا جس پہ کمشنر صاحب کی ہدایت پہ چار دیواری بھی بنا دی گئی تاکہ ہسپتال کا رقبہ محفوظ رہے اور سرکاری ضرورت میں استعمال کیا جا سکے
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض نے خصوصی دلچسپی سےہسپتال کے رقبہ کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہسپتال کا رقبہ محفوظ بنانے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع میرپور ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز چوہدری ، چیرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع میرپور سرجن ڈاکٹر احمد ندیم کیانی ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان بوستان ، ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر فیضان عالم ، صدر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کامران شبیر جرال ، سینئر سٹینو گرافر سید رجب حسین شاہ ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم عابدہ چوہدری ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم کلثوم ، محترمہ جمیلہ رجب اور دیگر نے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کا شکریہ ادا کیا