Pre Loader

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا احسن اقدام

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی تحریک پہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں آکسیجن پلانٹ کی منظوری میں سیکٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ نے اہم کردار ادا کیا جسکی وجہ سے ہسپتال ہذا میں آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کا باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے جس سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو سینٹرل سسٹم کے زریعے بروقت آکسیجن فراہم کی جا سکے گئی اس سے قبل ہسپتال ہذا میں آکسیجن سلنڈر سے مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی جو نہ صرف دشوار گزار مرحلہ تھا بلکہ آکسیجن فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر شفٹ میں دو ملازمین کی ڈیوٹی بھی لگائی جاتی تھی آکسیجن پلانٹ نصب ہونے کے بعد مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہو گی 24/7 آکسیجن کی روانی جاری رہے گئی جو بوقت ضرورت استعمال میں لائی جا سکے گی