ایڈیشنل چیف سیکریٹری محترمہ مدحت شہزاد کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحبہ اور ڈی جی صاحب پیپرا کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ سے خوش آمدید کہا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے
ایڈیشنل چیف سیکریٹری مدحت شہزاد صاحبہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کے لیئے راشن ،ادویات اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیئے وضع طریقے کار ، مریضوں کو دی جانے والی سروسز ، ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی
ایڈیشنل چیف سیکریٹری محترمہ مدحت شہزاد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور مزید بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور ہسپتال کے مسائل کو حکام بالا کے نو ٹس میں لا کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی