ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا سرپرائز وزٹ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو ہسپتال کے شعبہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی،گائنی او پی ڈی، روٹین کے مریضوں کے معائنہ کے لیے نیو/ فلٹر کلینک اور آکسیجن پلانٹ پر جاری کام کا وزٹ کروایا
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے دوران وزٹ ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے ہدایات کی کہ ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور بر وقت اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں دوران ڈیوٹی رولز اینڈ ریگولیشن پر سو فی صد عمل درآمد ہونا چاہیے مزید برآں ڈائریکٹر جنرل صاحب صحت عامہ نے دوران وزٹ مریضوں کے اعداد و شمار کی تفصیلات بارے میں دریافت کیا اور واضح ہدایات جاری کی کہ مریضوں کا ڈیٹا ہر صورت مکمل اور درست ہونا چاہیے اس کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کے لئے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا
دوران وزٹ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے علاؤہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس رضاء ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن/ ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ اور دیگر بھی تھے