سانحہ آرمی پبلک سکول کو 10 سال بیت گئے، 10 سال قبل اسی دن سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں معصوم طلباء سمیت 140 سے زائد
افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول کو 10 سال مکمل ہونے کے بعد آج اس دلخراش واقعہ کی برسی منائی جا رہی ہے
2014 میں آج کے دن دہشتگردوں کی فائرنگ سے معصوم طلباء اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے اور پھولوں کی خوشبو سے مہکتا سکول چند ہی لمحوں میں بارود کی بو سے آلودہ ہوگیا۔ ہر طرف آگ اور خون تھا، اور شقی القلب دہشتگردوں نے اے پی ایس کی دیواروں کو خون سے رنگ دیا۔
سانحہ اے پی ایس میں سکول پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے
آج سانحہ اے پی ایس کو دس سال بیت گئے لیکن اس افسوسناک واقعہ کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں، اور پر آنکھ آج بھی اشک بار ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے شہداء آرمی پبلک سکول کی یاد میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سامنے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض چوہدری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، پرنسپل بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شہزاد غضنفر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری عنصر ،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع میرپور/ ہیڈ آف ای، این، ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر فیضان عالم ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق ، صدر آئی ڈی ایف سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس ، یورالوجسٹ پروفیسر اشفاق احمد راجہ ، چیرمین وائے ڈی اے سرجن ڈاکٹر احمد نعیم کیانی ، رجسٹرار پیڈز ڈاکٹر اسامہ ظفر ، ڈاکٹر ماجد خان ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ماریہ یونس ، ڈاکٹر نیلم جاوید ، ڈاکٹر اقراء ، ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر عقیل ، ڈاکٹر محمد محسن اقبال ، ڈاکٹر جاوید کے علاؤہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ کیمپ میں مریضوں کا فری معائنہ کرنے کے ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی گی ہیں
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں ہیں کہ ہم اپنے شہداء کا لہو ضائع نہیں جانے دیں گئے ہمارا دشمن مکار اور بزدل ہے ہمیشہ پیٹ پیچھے وار کرتا ہے ہمیں اپنے اندرونی اختلافات ختم کر کہ دشمن کو دندان شکن جواب دینا ہو گا جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم بحثیت قوم متحد و منظم ہوں تا کہ پاک سر زمین کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر سکیں
اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی