Pre Loader

ٹیکنیکل سپورٹ کیس مینجمنٹ ڈاکٹر ہما نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد

ٹیکنیکل سپورٹ کیس مینجمنٹ ڈاکٹر ہما نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو خوش آمدید کہا اور ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار اور انچارج آئی پی سی ڈاکٹر عالیہ امتیاز نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور میڈیکل آئی سی یو کا وزٹ کروایا نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ہما نے دوران وزٹ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں پیچیدہ بیماریوں اور انفیکشن کنٹرول کرنے کے حوالہ سے تفصیلی لیکچر بھی دیا مزید برآں نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور میڈیکل ائی سی یو میں انسٹرومنٹ کی تفصیلی جانچ کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اپنی ماہرانہ تجاویز بھی دی۔ دوران وزٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو سراہا بلخصوص واش رومز وغیرہ کی بہترین صفائی پہ اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر ہما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہیلتھ سروسز بہتر کرنے کے حوالہ سے اپنا مزید کردار ادا کرے گا جس پہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر ہما کا شکریہ ادا کیا گیا۔