Pre Loader

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمر اعظم کے دورہ میرپور کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی وزٹ کروایا

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمر اعظم کے دورہ میرپور کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی وزٹ کروایا جس میں ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں دوران وزٹ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے اپنے دست مبارک سے حال ہی میں نصب کئے گئے آکسیجن ٹینک کا افتتاح بھی کیا۔ آکسیجن ٹینک نصب ہونے کے بعد بغیر کسی تعطل کے آکسیجن کی سپلائی یقینی بنائی جائے گئی اس کے علاؤہ آکسیجن سلنڈر کے زریعے ضائع ہونے والی گیس کی بھی بچت ہو گئی۔ آکسیجن ٹینک نصب ہونے کے بعد حکومت آزاد کشمیر کو سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو گئی جو آکسیجن سلنڈر کی مد میں خرچ ہوتے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے آکسیجن ٹینک کے افتتاح کے بعد ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جن میں آپریشن تھیٹر ، گائنی وارڈ ، کڈنی ڈائیلاسز سینٹر ، پتھالوجی لیب ، سینٹرل کونٹر ، گائنی او، پی، ڈی، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ، فیز 2 کی بلڈنگ شامل ہیں۔ دوران وزٹ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے سینٹرل کونٹر سسٹم کی تعریف کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہیکہ پہلے مرحلے میں ہسپتال کے تمام کونٹر کو ایچ، ایم ،ائی، ایس سسٹم کے زریعے کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے دوسرے مرحلہ میں تمام ورڈ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب کو ہسپتال میں جگہ جگہ کیمرے نصب کرنے کے حوالہ سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے ہسپتال کے انتظام و انصرام کو سراہا بلخصوص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پہ اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا