ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے کانفرنس ہال میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے حوالہ سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال ملازمین کو مذکورہ سسٹم کی حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ جس کی سربراہی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار نے ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی افادیت کے حوالہ سے ملازمین کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اس کے علاؤہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹریننگ آفیسرز کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے مذکورہ سسٹم انسٹال ہونے کے بعد نہ صرف مریضوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے گا بلکہ مریضوں کو تیز ترین سروسز فراہمی میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔