ایکٹنگ چیر پرسن محترمہ پروین اختر صاحبہ وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سردار طاہر الطاف کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے وفد کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد پہ پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا
وفد نے ہسپتال میں فیز 2 کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ فیز 2 کے حوالہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور PWD کے آفیسر شہزادہ اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔
مزید برآں وفد نے نیو بلڈنگ میں قائم شعبہ بیرونی مریضان کا تفصیلی وزٹ کیا دوران وزٹ چیئر پرسن پروین اختر صاحبہ نے شعبہ بیرونی مریضان میں آئے مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی سروسز بارے میں دریافت کیا تمام مریضوں اور اُن کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سروسز بارے اطمینان کا اظہار کیا مزید برآں وفد نے تمام او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی حاضری بھی چیک کی۔ اس کے علاؤہ وفد نے ہسپتال میں قائم میڈیکل سٹور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی معیاد بھی چیک کی کوئی بھی دوا زائد المعیاد نہ پائی گئی میڈیکل سٹور کے متعلق انچارج سٹور راجہ خالد شریف نے بریفنگ دی دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے حال ہی میں HMIS کے لئے کی گئی نیٹ ورکنگ بارے بھی وفد کو بریفنگ دی جس کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں مریضوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے لیب وغیرہ کی رپورٹ بذریعہ واٹس ایپ بجھوا دی جائے گئی جس پر چیئر پرسن پروین اختر صاحبہ نے مسرت کا اظہار کیا اور ہسپتال کی بہتری کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ وفد وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن نے ہسپتال کے انتظام و انصرام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔وزٹ کے دوران ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، سینئر سکیل سٹینو گرافر سید رجب حسین شاہ ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم عابدہ چوہدری ، میڈم کلثوم ، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔