Pre Loader

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا سرپرائز وزٹ

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا سرپرائز وزٹ
دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، سینئر سکیل سٹینو گرافر سید رجب حسین شاہ ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم عابدہ چوہدری ، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم اور وارڈ ماسٹر نعیم اقبال بھی ہمراہ تھے
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور نے گائنی او پی ڈی ، سرجیکل او پی ڈی ، سینٹرل کونٹر اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا تفصیلی وزٹ کیا
دوران وزٹ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور نے ہسپتال میں بغرض علاج معالجہ آئے ہوئے مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کرتے ہوئے علاج معالجہ کے متعلق دی جانے والی سروسز کے بارہ میں دریافت کیا اس کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے دوران وزٹ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی حاضری بھی چیک کی مزید برآں دوران وزٹ رولز اینڈ ریگولیشن پہ عمل درآمد نہ کرنے والے ہاؤس آفیسرز کو موقع پر ہی معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں وزٹ کے دوران ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے واضح ہدایات جاری کی کہ ایمرجنسی میں آئے ہوئے مریضوں کو فوری علاج معالجہ کی سروسز فراہم کی جائیں دوران ڈیوٹی کسی قسم غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔