سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز اور دیگر اپنی ٹیم کے ہمراہ سیکرٹری صحت عامہ کا پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا
سیکرٹری صحت عامہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس میں ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری صحت عامہ نے ہسپتال کی نمایاں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کو Center of Excellence کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی طرز پر ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا جو ڈویژن میرپور کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے بعد ازاں سیکرٹری صحت عامہ نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سے ملحقہ حال ہی میں تعمیر کیا گیا مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا اور دعا خیر بھی کی اس کے علاؤہ سیکرٹری صحت عامہ نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا وزٹ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کی پوری ٹیم بلخصوص انچارج ٹراما سینٹر امروزیہ بیگم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیٹنگ رجسٹر پر اپنے تاثرات بھی درج کئے مزید برآں سیکرٹری صحت عامہ نے گائنی او پی ڈی ، فلٹر کلینک ، میڈیسن ، ENT آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔ ENT او پی ڈی کے وزٹ کے دوران مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری صحت عامہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گی۔ مزید برآں سیکرٹری صحت عامہ نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے انسٹال کیا گیا HMIS سسٹم کے آفس کا تفصیلی وزٹ کیا جس کے متعلق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ آئی ٹی سے امتیاز بٹ صاحب نے تفصیلی بریفنگ دی جس پر سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے کی گی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش بھی دی اور ہسپتال کے وزیٹنگ رجسٹر پر اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ مزید برآں سیکرٹری صحت عامہ نے HMIS سسٹم کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں باقاعدہ فعال ہونے کے بعد پورے آزاد کشمیر میں لانچ کرنے کا اعادہ کیا اور شعبہ آئی ٹی سے منسلک امتیاز بٹ صاحب کی ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاؤہ سیکرٹری صحت عامہ نے کڈنی ڈائیلاسز سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ سیکرٹری صحت عامہ کے دورہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔ دوران وزٹ سیکرٹری صحت عامہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شہزادغضنفر ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد ، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع میرپور/ ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع میرپور ڈاکٹر اعجاز چوہدری ، ڈرگ انسپکٹر ضیاء المحمود ، پی اے ٹو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید رجب حسین شاہ اور دیگر بھی تھے۔ وزٹ کے اختتام پر سیکرٹری صحت عامہ نے ڈیفنس روڈ کی طرف سے ہسپتال کے رقبہ کو محفوظ بنانے کے قائم کی گئی دیوار کا معائنہ کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ٹیم کو اربوں روپے کی زمین کو محفوظ بنانے پر حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں مذکورہ جگہ پر کارڈیک سرجری یونٹ بنانے کے حوالہ سے بھی تفصیلاً بات چیت کی اس موقع پر سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کو ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔