اختر محمود ڈار چیف ہیلتھ پلاننگ کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام فیز 2 کا وزٹ کروایا دوران وزٹ نجی کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے آفیسران بالا کو جاری کام کی تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ہیلتھ پلاننگ صاحب نے کمپنی کو کام کی رفتار بڑھانے اور معیاری کام کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر چیف ہیلتھ پلاننگ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ حکومت آزاد کشمیر اپنے تمام پروجیکٹ بروقت مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے بلخصوص ہیلتھ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ حقیقی معنوں میں آزاد کشمیر کی عوام کو بہترین طبی سروسز فراہم کی جا سکیں۔