Pre Loader

امراض گردہ کے متعلق آگاہی اور عوام میں شعور

گردوں کے عالمی دن کے موقع پر انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور کے زیر اہتمام فری کڈنی ڈائیلاسز سینٹر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں تقریب کا منعقد کیا جانا اس بات کا غماز ہے کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں گردوں کے امراض سے بچاو ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے اللہ تعالیٰ کلام مجید فرقان حمید میں فرماتے ہیں کے جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا ہم بالخصوص ہمارے صحت عامہ کے ادارے اسی مشن پر گامزن ہیں ان خیالات کا کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمشنر میرپور نے فری کڈنی ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کے بہترین علاج معالجے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود ، چوہدری محمد شکیل ، سیکریٹری جنرل انجمن وارث جرال ، مرزا وجاہت بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ امراض گردہ کے متعلق آگاہی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے گردوں کا عالمی دن اسی مقصد کیلئے منایا جاتا ہے یہ دن جہاں ہمیں اس مرض کیخلاف لڑنے کی ترغیب دیتا ہے وہیں پر ہمارے اندر یہ شعور بھی اجاگر کرتا ہے کہ ہم ایسے مستحق مریضوں کا خیال رکھیں جو اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا علاج جاری نہیں رکھ سکتے ان کی زندگیوں کے چراغ ہماری مدد سے روشن رہ سکتے ہیں مقررین کا یہ کہنا تھا کہ فری کڈنی ڈاِئیلاسز سینٹر میرپور اور دنیا بھر میں قائم ڈائیلاسز سینٹر مریضوں کو جو سہولیات مہیا کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں آئیے ان تمام سینٹر سمیت انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر اہتمام چلنے والے (مجوزہ) ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ فری کڈنی ڈائیلاسز سینٹر کے ساتھ ملکر فلاح انسانیت کے اس عظیم مشن کو جاری رکھیں اس موقع پر انجمن فلاح و بہبود انسانیت کی ویب سائیٹ لانچ کی گئی جس کا افتتاح کمشنر میرپور ڈویژن مختار حسین چوہدری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔