Pre Loader

ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ارسلان انس جو چند ماہ پہلے ہسپتال ہذا کی میڈیکل ICU وارڈ میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج رہا اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث دو مرتبہ مذکورہ مریض وینٹیلیٹر پر بھی شفٹ ہوا جس کو ہسپتال ڈاکٹرز صاحبان اور دیگر عملہ نے بہترین سروسز فراہم کی جو اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو کر آج صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔ مذکورہ مریض کی دوران علاج معالجہ بہترین سروسز فراہم کرنے پر مذکورہ مریض کے والد محترم نے ارشد سیٹھی صاحب ( پریزیڈنٹ پرنٹنگ/ پریس ایسوسی ایشن) نے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز تھے جبکہ پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر ، ہیڈ آف ENT ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ڈاکٹر شعیب خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مذکورہ مریض کے والد محترم نے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا بلخصوص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، ہیڈ آف Anaesthesia ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد کے علاؤہ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر زاھد احمد ، ڈاکٹر شازیہ یوسف ، ڈاکٹر عمار PGR ، ڈاکٹر اقراء PGR ، ڈاکٹر عمر PGR ، وارڈ انچارج سٹاف راشدہ الطاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ مریض کو بہترین سروسز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔افطار ڈنر میں سول سوسائٹی سے غلام رسول عوامی صاحب ، ممتاز رسول میر ،سید صابر شاہ ،فیاض احمد بٹ ،شہزاد احمد بھٹی ، قاضی ارشد ، میر خلیل احمد ، امتیاز احمد چوہدری ، راجہ ارشد ، عتیق احمد ، چوہدری نعیم ، فاروق چوہان ، ناظر شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔