سابق ڈپٹی مئیر لوٹن برطانیہ سمیرا خورشید کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور آمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خوش آمدید کہا اس موقع پر میڈم سمیرا خورشید کے ہمراہ جرنلسٹ عبید الرحمن اور جرنلسٹ راجہ سکندر بھی ہمراہ تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے معزز مہمانان کو ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں میڈم سمیرا خورشید کو ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ بھی کروایا جن میں سینٹرل کونٹر ، گائنی OPD ، فلٹر کلینک ، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی شامل ہیں۔ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے انہوں نے ٹائل ورک اور دیگر ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ بھی کیا دوران وزٹ میڈم سمیرا خورشید نے ہسپتال کی طرف سے مریضوں کو دی جانے والی سروسز کو قابل تعریف قرار دیا وزٹ کے اختتام پر میڈم سمیرا خورشید نے اپنے دست مبارک سے ہسپتال ہذا کے peach گارڈن میں پودہ بھی لگایا۔ اس موقع پر میڈم سمیرا خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کر رہا جو خوش آئند بات ہے ہسپتال ہذا کو بہتری کی طرف گامزن کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کو مبارکباد پیش کی اور ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ آخر میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سٹاف کی طرف سے محترمہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔