Pre Loader

ڈاکٹرز ، سٹاف نرسز ، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دی

حالیہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی نگرانی میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق ، سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس اور اینڈوکرنالوجسٹ ڈاکٹر شعیب احمد نے ڈاکٹرز ، سٹاف نرسز ، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دی اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زولفقار اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد بھی موجود تھے ۔
پہلے مرحلہ میں مریض کو شفٹ کرنے کی ریہرسل کروائی گی جس میں باقاعدہ مریض کو ایمبولینس وغیرہ سے شفٹ کرنے کے لئے پریکٹیکل کروایا گیا جس میں اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ دوران شفٹنگ مریض کی ریڑھ کی ہڈی اور گردن کی ہڈی کو پروفیشنلز طریقہ سے بغیر کسی نقصان کے شفٹ کیا جائے کیونکہ کچھ عرصہ قبل زلزلہ کے دوران جب مریضوں کو شفٹ کیا گیا تھا تو پبلک میں Awareness نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مریضوں کی گردن کی ہڈی اور ریڑھ کی ہڈی ( مہرے ) کو نقصان پہنچا تھا اس لئے اگر خدانخواستہ اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہسپتال ہذا کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے مختلف گروپ مریض شفٹنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گئے۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی ٹیم فوراً مریضوں کو رسپانس کرے گئی اور مریضوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرے گی جن کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد MPR ٹائپ کی طرح مختلف رنگ کے ربن بازو وغیرہ پر واضح لگائے جائے گئے جن میں سرخ ، پیلا ، سبز اور کالا رنگ استعمال کیا جائے گا جس سے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو مریض کی حالت بارہ علم ہو جائے گا کہ مذکورہ مریض کس کیٹگری ( ایمرجنسی) کا ہے۔
تیسرے مرحلہ میں سیریز مریضوں کو ترجیح بنیادوں پر سروسز فراہم کی جائیں گی جبکہ معمولی زخمیوں کو مقررہ وقت میں سروسز فراہم کی جائیں گئی ۔ مزید برآں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی مختلف ٹیمیں سروسز فراہم کریں گئ جن کی نگرانی ہسپتال انتظامیہ کرے گئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہم حالت جنگ میں ہیں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایسی ریہرسل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی اور تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو ٹریننگ دی جائے گئ ۔ اگر خدانخواستہ کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہم سب مل کر اپنی بساط سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گئے مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہیکہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی نہ کریں اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کر کہ ایک زمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سینئر ڈاکٹرز ، پی جی آر ، ہاؤس آفیسرز دیگر عملہ کے جذبہ اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی۔