کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کانفرنس روم میں World Hypertension Day ( ہائی بلڈ پریشر) کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر نے کی جبکہ خصوصی شرکت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے کی تقریب کا آغاز ہونے کے بعد ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید عالم نے تمام مہمانان کو خوش آمدید کہا اس موقع پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرف سے presentation دی گی جس کا مقصد پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے عوام الناس میں ہائی بلڈ پریشر ( Hypertension) کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھی کہ Hypertension کیسے آپ کی زندگی متاثر کرتا ہے اور کس طرح اس سے بچاؤ ممکن ہے تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ نمک , تمباکو نوشی ، شراب نوشی ، غیر معیاری خوراک وغیرہ ہائی بلڈ پریشر کی بنیادی وجوہات ہیں مزید برآں شرکاء نے روزانہ واک کو اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنانے کو مفید قرار دیا اس کے علاؤہ غیر معیاری خوراک بلخصوص ہوٹلنگ کرنے سے منع کیا اور کسی بھی نشہ آور اشیاء کے استعمال کو بھی مضر صحت قرار دیا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، پروفیسر ڈاکٹر زرداد احمد ، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق ، سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد خان ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر رضاء الحق ، ڈاکٹر صدف شبیر کیانی کے علاؤہ دیگر ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ عوام الناس ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ واک کریں ایکٹیو زندگی گزاریں کوشش کریں روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنائیں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں ایسی سبزیوں کا استعمال اپنی زندگی میں لازمی بنائیں جن میں فائبر زیادہ ہو فروٹ کا استعمال یقینی بنائیں نمک سے پرہیز کریں کوشش کریں اُبلی ہوئی سبزیاں استعمال کریں تاکہ Hypertension سے محفوظ رہ سکیں۔ اختتامی کلمات پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر نے ادا کئے اور ڈاکٹر سعید عالم کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا وقتاً فوقتاً Hypertension کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جا کر عوام الناس کو یہ پیغام گھر گھر پہنچانا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی ایک بنیادی وجہ آپ کی روز مرہ کی زندگی میں سست روی اور لاپرواہی ہے جو جب حد سے بڑھ جائے تو فالج جیسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے لہذا اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہتری لانا از حد ضروری ہے واک کا اہتمام کیا جائے نمک وغیرہ استعمال انتہائی مفید کیا جائے بلخصوص نمک کو اپنی زندگی میں جس قدر ممکن ہو کم شامل کریں تاکہ ایک اچھی اور صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔