ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں CPSP کے وفد کی آمد
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد اور دیگر ڈاکٹرز و فکلٹی ممبران کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا ۔ بعد ازاں وفد کے ساتھ دفتر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میں تعارفی سیشن ہوا جس کے بعد وفد کو ہسپتال کے متعلق ملٹی میڈیا کے زریعے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد میں میجر جنرل انجم قادری ، بریگیڈیر بدر مرتضی اور پروفیسر زید کیانی شامل تھے ۔
بریفنگ کے بعد وفد نے مختلف گروپ میں ہسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ ، سرجیکل ITC ، آپریشن تھیٹر ، اور ٹیلی میڈیسن کا وزٹ کیا۔ ENT او پی ڈی میں قائم کانفرنس روم میں وفد کو ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ارم نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی ۔
وزٹ کے اختتام پر وفد نے پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال سے ہسپتال ہذا کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ہسپتال ہذا کے شعبہ یورالوجی میں postgraduate (FCPS) ٹریننگ شروع کرنے سے اتفاق کیا اور بہت جلد باقاعدہ منظوری کی یقین دہانی کروائی مجموعی طور پر ہسپتال میں دی جانے والی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا