سیکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا

میرپور ( ) سیکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ سیکریٹری صحت نے سب سے پہلے شعبہ یورالوجی کی جانب سے منعقدہ ریبوٹک سرجری تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی، جس کا انعقاد ہیڈ آف یورالوجی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق راجہ نے کیا، جبکہ تربیت دینے والے بین الاقوامی ٹرینرز میں پروفیسر ڈاکٹر متین شریف، پروفیسر ڈاکٹر شمیم اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید برقی شامل تھے مزید برآں سٹیج سیکریٹری کے فرائض ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ / صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ اور سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس نے ادا کئے ورکشاپ میں ملک بھر سے نامور پروفیسرز ، سئینر کنسلنٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹرز نے خصوصی شرکت کی جن میں ڈاکٹر انصار ملک ، ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر حسان الحسن ، ڈاکٹر اسد بی بی ایچ ، ڈاکٹر ارم ، ڈاکٹر تنسیر ، ڈاکٹر ثنا شرافت اور ڈاکٹر اسد شامل تھے ۔ وزٹ کے دوران پرنسپل بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرداد احمد ، ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدلمجید خان ، ہیڈ آف پیڈز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صبا حیدر تارڑ ، ہیڈ آف آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان ، کنسلنٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹر عمار بشیر اور دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ورکشاپ میں شرکت کے بعد سیکریٹری صحت عامر رضا ٹیپو کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے اپنے آفس میں ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سروسز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں سیکریٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جن میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی بلاک، بلڈ بینک اور HIMS شامل تھے اور سہولیات و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری صحت نے پیڈز وارڈ میں نئے تعمیر ہونے والے پیڈز ICU کا افتتاح بھی کیا، جس سے بچوں کے علاج اور ایمرجنسی رسپانس کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے ہسپتال کے فیز ٹو تعمیراتی منصوبے کا جائزہ بھی لیا، جہاں پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے شہزادہ اقبال نے جاری ترقیاتی کاموں، پیش رفت اور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دورے کا اختتام ڈائیلاسز سینٹر کے وزٹ کے ساتھ ہوا، جہاں سیکریٹری صحت نے سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔سیکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ہسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کواٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کو جدید سہولیات کے ساتھ ماڈل ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی