Pre Loader

میرپور (۔ ) کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان کے وفد کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا وزٹ

ڈاکٹر فیصل بشیر پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج اور ڈاکٹر عامر عزیز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان (سی پی ایس پی) کے نمائندہ وفد کو ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا جن ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا ان میں کےآئی سی کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پتھالوجی لیب ، بلڈ بینک ، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی شامل ہیں(سی پی ایس پی) کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر نوید نے درج بالا ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی سروسز کے متعلق جائزہ لیا مجموعی طور پر (سی پی ایس پی) کے نمائندہ وفد نے مریضوں کو دی جانے والی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اس وزٹ کا مقصد کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں (پی جی آر )کی ٹریننگ شروع کرنے کے حوالہ سے تھا جس کے لئے (سی پی ایس پی) کے وفد نے تفصیلاً کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مریضوں کے ڈیٹا کی پڑتال اوراس شعبہ میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا بعد ازاں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرف ( سی پی ایس پی)کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر پرنسپل آف محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ ساتھ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن و سابق پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر امجد محمود ، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیالوجی ڈاکٹر سعید عالم ، ڈاکٹر رضاء الحق ، ڈاکٹر برہان الحق ثاقب ، ڈاکٹر صدف شبیر کیانی اور دیگر موجود تھے

وزٹ کے اختتام پہ ہسپتال انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کی طرف سے نمائندہ وفد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اس موقع پر پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نے (سی پی ایس پی) کے پریزیڈنٹ آف ڈیپارٹمنٹ شعیب شفیع اور وائس پریذیڈنٹ خالد گوندل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے، آفیسران بالا کی تحریک پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پارٹ 2 کی ٹریننگ شروع کروانے کے حوالے سے کالج کے نمائندہ وفد کے وزٹ کو یقینی بنایا