Pre Loader

سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عرفان احمد اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا وزٹ

سیکرٹری ہیلتھ آذاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں آمد کے موقع پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماجد الطاف اور دیگر آفیسران و سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا

اس کے بعد جناب سیکرٹری ہیلتھ کا کانفرنس ہال میں ہسپتال ہذا کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے(ایچ او ڈی) صاحبان کے ساتھ تعارفی سیشن ہوا اس موقع پر پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر فیصل بشیر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر شہزاد غضنفر ، پرنسپل (سی ایم ٹی) ڈاکٹر راؤف نشتر اور دیگر ڈاکٹر و سٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر جناب سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹرز صاحبان سے مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حوالہ سے دریافت کیا اور ان کے حل کے لیے اپن بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں روٹ کینال کے لئے جدید انسٹال کی گئی مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ خان نے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے قائم ہسپتال میں سٹی ٹی سکین ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور تفصیلی بریفنگ لی اور مسائل کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کی
مزید برآں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا وزٹ کیا اور کیتھ لیب کا تفصیلی معائنہ کیا(ایچ او ڈی) کارڈیالوجی ڈاکٹر سعید عالم نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے متعلق مکمل بریفنگ دی
جناب سیکرٹری ہیلتھ نے اُن کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کی۔ مجموعی طور پر جناب سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال ہذا کی

کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کا ہسپتال کے انتظام و انصرام کو سراہا۔