Pre Loader

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دنیا بھر میں 14 جون کو ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے طور پہ مناتی ہے اور دنیا بھر میں بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم ریجنل بلڈ سینٹر (بلڈ بینک) میں بھی سال بھر اپنے ڈونر کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے اور سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے والے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میڈل سے نوازا جاتا ہے
سال جون 2023 سے جون 2024 تک ریجنل بلڈ سینٹر ( بلڈ بینک) میں سب سے زیادہ خون کا عطیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے دیا جس پہ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹر زاہدہ قاسم اور اُن کی ٹیم کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کو میڈل پیش کیا گیا
اس موقع پہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب کی طرف سے آئندہ بھی خون کا عطیہ کرنے کا اعادہ کیا گیا