Pre Loader

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے فیکلٹی ممبران اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کا استقبال کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا ٹیلی میڈیسن سسٹم کے ذریعے مریضوں کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا اور عملی طور پہ سسٹم کے زریعے ڈڈیال سے مریض کا بذات خود معائنہ کیا اس موقع پہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے سسٹم کو مزید فعال بنانے کے ضروری ہدایات جاری کی
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے علاؤہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، صدر (پی ایم اے) / ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیڈ آف (ای این ٹی) ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ہیڈ آف فرانزک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز چوہدری ، میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر اویس زائد ، پی اے ٹو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رجب حسین شاہ ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم کلثوم ، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم اور دیگر بھی ہمراہ تھے
دورہ کے اختتام ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس میں مختلف فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کی اور مریضوں کو علاج معالجہ کے متعلق دی جانے والی سروسز کے دوران پیش آنے والے مسائل اور اُن کے حل کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی
اس موقع پہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہمارا مشن مریض کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے مزید برآں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے ہی مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہنے کی امید کا اظہار کیا