Pre Loader

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدامات اٹھا لئے گئے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم اقدامات اٹھا لئے گئے عرصہ دراز سے ہسپتال کی لیب میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس میں سر فہرست لیب کا ویٹنگ ایریا تھا جو سردیوں میں انتہائی سرد جبکہ گرمیوں میں ویٹنگ ایریا میں سخت گرمی حبس سے مریض اور اُن کے لواحقین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے لیب کا ویٹنگ ایریا کی چھت جدید تھرمل پول شیٹ سے تیار کرنے کا ٹھیکہ دے دیا جس پہ تیزی سے کام جاری جو آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا
جبکہ دوسری طرف ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں روٹین مریضوں کی آمد و رفت سے اکثر اوقات ایمرجنسی مریض کو سروسز فراہم کرنے میں دشواری پیش آتی تھی جس کے حل کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں روٹین مریضوں کے لئے علیحدہ سےاور پی ڈی سروسز فراہم کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت میل اور فیمیل ڈاکٹرز کے لئے الگ الگ او پی ڈی روم تیار کرنے کا جو کام شروع کروایا تھا وہ آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا جس سے نہ صرف ایمرجنسی مریض کو بہترین سروسز فراہم ہوں گئی بلکہ روٹین کے مریضوں کو بھی سروسز فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہو گئی
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی بہتری کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے ویژن کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی سربراہی میں مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں