Pre Loader

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا
پہلے مرحلہ میں ڈاکٹر سعید عالم کارڈیالوجسٹ کی طرف سے عطیہ کئے گئے پودے پوستِ زمین کر دئے گئے
شجر کاری مہم میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماجد الطاف ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سعید عالم ، نیورو سرجن ڈاکٹر وقاص احمد ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان بوستان ، ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر فیضان عالم ، میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر اویس زائد اور دیگر نے شرکت کی
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا بلخصوص ڈاکٹر سعید عالم کارڈیالوجسٹ جن کی طرف سے مختلف اقسام کے پودے عطیہ کئے گئے
اس موقع پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے دور حاضر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم سب کے اپنے حصہ کا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کی تباہی سے محفوظ رکھ سکیں