Pre Loader

پازیٹیو پاکستان مسٹ چیپٹر کی طرف سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا کیا گیا

پازیٹیو پاکستان مسٹ چیپٹر کی طرف سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس سیمینار میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے بھی بطور مہمان شرکت کی سیمینار کے ایجنڈے پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ بھارتی آئین آرٹیکل 370 اور 35 (اے) جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کو 1954ء میں خصوصی حیثیت دی گئی تھی کو منسوخ کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ کہ آج پوری کشمیری قوم سراپا احتجاج ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ہونے والے ظلم و بربریت کو روکنے کے اقدامات کرے اور کشمیر ی قوم کی خصوصی حثیت والے آرٹیکل 370 اور 35A کو بحال کروایا جائے

بھارت کی طرف سے یک جنبش قلم کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے پر کشمیری قوم آج “یوم استحصال”اس عزم و جذبے کے تحت منا رہی ہے کہ “حق خود ارادیت” ان کا پیدائشی حق ہے جس سے انہیں محروم کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اس دوران ہزاروں بلکہ لاکھوں کشمیری لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کی املاک تباہ کی گئی ان کو قید میں ڈالا گیا ان کو شہید 3کیا گیا عورتیں بیوہ ہوئیں بچے یتیم ہوئے ، عورتوں کی عصمت دری کی گئ جلد یا بدیر یہ آزادی اور خود آرادیت کا حق کشمیری قوم کو مل کر رہے گا۔بعدازاں انہوں نے بھارت کے خلاف شروع دستخطی مہم والے بینر پر اپنے دستخط کرکے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیا ۔