میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال آمد کے موقع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صاحب کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا
مزید برآں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جن میں لیب ، بلڈ بینک اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی شامل ہیں دوران وزٹ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صاحب کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے علاؤہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ / صدر پی ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر زائدہ قاسم اور دیگر تھے
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے دوران وزٹ بلڈ بینک کو مزید فعال بنانے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس کے علاؤہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے انتظام و انصرام کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کیا۔