Pre Loader

عبدالخالق نامی مریض انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا

اسلام آباد کے نامی گرامی ہسپتال سے مایوس ہو کر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں مورخہ 8 اگست 2024 کو عبدالخالق نامی مریض انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ مریض کو ڈیوٹی پہ موجود ڈاکٹرز نے فوراً وینٹیلیٹر پہ شفٹ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ڈاکٹر ندیم احمد انیستھیٹسٹ نے بروقت مریض کو وینٹیلیٹر پہ شفٹ کرتے ہوئے مذکورہ مریض کی سانسیں بحال کی۔ گزشتہ روز مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد وینٹیلیٹر اتار دیا گیا
جبکہ مزید علاج معالجہ کے لئے مریض کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کیا گیا تاہم مذکورہ مریض کی جان اب خطرہ سے باہر ہے۔
لواحقین کی طرف سے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کا بہترین سروسز فراہم کرنے پہ شکریہ ادا کیا گیا
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے مذکورہ مریض کے علاج معالجہ میں بہترین کردار ادا کرنے پہ ڈاکٹر ندیم احمد انیستھیٹسٹ اور ڈاکٹر ندیم اختر بٹ کارڈیالوجسٹ اور دیگر عملہ کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی ایسے ہی پروفیشنل انداز میں سروسز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی