Pre Loader

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی دعوت پر انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے تعاون سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی دعوت پر انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے تعاون سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا

کمشنر ڈویژن میرپور چوہدری شوکت علی ،
ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض چوہدری ،
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کامران علی مغل ،
چیرمین ضلع کونسل راجہ نوید ، اختر گوگا ،
مئیر بلدیہ عثمان چوہدری ،
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور فدا حسین راجہ ،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مائدہ کوثر ،
ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ،
صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ کے علاؤہ کثیر تعداد میں آفیسران ، ملازمین ، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی نے شرکت کرتے ہوئے جشن آزادی پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے شجر کاری کی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

آفیسران بالا نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود کا جشن آزادی پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر شجر کاری مہم کا اہتمام کرنے پہ شکریہ ادا کیا گیا

اس موقع پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید برآں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہسپتال ہذا میں سایہ دار اور پھل دار درختوں کے پودے لگائے جا رہے جو ماحول دوست ہیں اگلے چند دنوں میں ہسپتال ہذا میں ایک مخصوص ایریا میں peach کے پودے لگائے جائیں گئے جس کو Peach گارڈن نام دیا جائے گا جس پہ تیز رفتاری سے کام جاری ہے جو آئندہ چند ایام میں مکمل ہو جائے گا۔