Pre Loader

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور صاحب کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی وزٹ

 


ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جن میں سرجیکل یونٹ ، آپریشن تھیٹر ، پتھالوجی لیب ، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ ، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور تمام OPDs شامل ہیں۔ دوران وزٹ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز اور دیگر ٹیم بھی تھی
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے دوران وزٹ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ دوران ڈیوٹی یونیفارم کی پابندی لازمی ہے ، ڈسپلن میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں مزید برآں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ صاحب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب کو ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی اس کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے دوران وزٹ مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے مریضوں کی ایڈمشن اینڈ ڈسچارج فائل ہا کی تفصیلی پڑتال کی اور مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے وارڈ میں موجود راؤنڈ رجسٹر کا ریکارڈ بھی چیک کیا اس موقع پہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں محکمہ صحت عامہ میں VIP صرف اور صرف مریض ہے لہذا مریض کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے