Pre Loader

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا وزٹ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے چیمبر کے وفد کو ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا جن میں پتھالوجی لیب ، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ، بلڈ بینک شامل ہیں
دوران وزٹ معزز مہمانان کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صابر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو خوب سراہا ، چیمبر کے ممبران کی طرف سے حال ہی میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے ویٹنگ ایریا قائم کرتے ہوئے بہترین سروسز فراہم کرنے پہ شکریہ ادا کیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں صدر صابر حسین شاہ ، سینئر نائب صدر چوہدری کاشف نزیر ، نائب صدر راجہ محمد اشفاق راٹھوی ، سابق صدر چیمبر چوہدری صہیب سعید ، چیرمین آڈٹ اکاؤنٹ اینڈ فنانس ممتاز رسول میر ، ممبر آف ایگزیکٹو کمیٹی راجہ عمران منیر ، غلام رسول عوامی ، حمزہ نعیم ، عابد حسین اور سیکرٹری جنرل ( Act ) نشاط احمد شامل تھے
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کو یقین دلایا کہ وہ ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے اس کے علاؤہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے مختصر دور تعیناتی میں ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پہ اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ ہسپتال ہم سب کا ہے اور اس کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ مریضوں کو مزید بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں۔