Pre Loader

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مخیر حضرات کے تعاون سے ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ انسٹال کر دیا گیا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی محنت رنگ لے آئی کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مخیر حضرات کے تعاون سے ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ انسٹال کر دیا گیا جس نے باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا اس سے قبل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج مریضوں کو ایکسرے کے لئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں جانا پڑتا تھا جس سے مریض اور اُن کے لواحقین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سعید عالم ، ڈاکٹر رضاء الحق ، برہان الحق اور ڈاکٹر صدف شبیر کیانی کے ساتھ مل کر مخیر حضرات کے تعاون سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے سسٹم نصب کروا دیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈاکٹر سعید عالم ، ڈاکٹر رضاء الحق ، ڈاکٹر برہان الحق ، ڈاکٹر صدف شبیر کیانی اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکسرے سسٹم نصب کرنا ممکن ہوا
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوران وزٹ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہمارا مقصد مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکسرے سسٹم نصب کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی جب بھی کسی مریض کو ایکسرے کے لئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ شفٹ کیا جاتا تھا مجھے ذاتی طور پہ دلی تکلیف ہوتی تھی مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکسرے سسٹم نصب کرنے کے حوالہ سے جس جس نے جو بھی مثبت کردار ادا کیا بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں