Pre Loader

بلڈ ٹرانسفیوژن کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا

گزشتہ روز میرپور کے نجی ہوٹل میں بلڈ ٹرانسفیوژن کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور صاحب تھے جبکہ سیمینار کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز صاحب نے کی
سیمینار منعقد کرنے میں پروفیسر ڈاکٹر زائدہ قاسم نے اہم کردار ادا کیا
بلڈ ٹرانسفیوژن سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شفیق صاحب ، ڈاکٹر عثمان وحید ڈاکٹر زینب اکرم ، ڈاکٹر احمد فاروق اور اخلاق وزیر نے لیکچرز دیے
سیمینار میں بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور ، محی الدین میڈیکل کالج میرپور ، واپڈا ہسپتال منگلا کے علاؤہ کوٹلی اور بھمبر سے بھی ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل عملہ نے شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد شرکاء کو بلڈ ٹرانسفیوژن کے حوالہ سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا تھا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مریض اور ڈونر دونوں کو پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا ہے
مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے سیمینار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اس کے علاؤہ آفیسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ محکمہ ہیلتھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا حکومت آزاد کشمیر ریاست کے تمام ہسپتال ہا میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری متعارف کروا رہی ہے جس سے مریضوں کی تشخیص میں مدد حاصل ہو گئی اور مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اہم کردار ادا کرے گا۔