Pre Loader

جناب سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ

جناب سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد ، فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز اور دیگر کے ہمراہ پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا۔
جناب سیکرٹری صحت عامہ صاحب کی میرپور آمد کے موقع پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ جس کا شرف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے حاصل کیا جبکہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے متعلق تفصیلی بریفنگ ہیڈ آف کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سعید عالم ، ڈاکٹر رضاء الحق ، ڈاکٹر برھان الحق ثاقب اور ڈاکٹر صدف شبیر کیانی نے دی۔ اس موقع پر پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ ، ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، ہیڈ آف ENT ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ ، ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرداد احمد ، ہیڈ آف پیڈز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صباء حیدر تارڑ ، ہیڈ آف گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق ، ہیڈ آف آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جناب سیکرٹری صحت عامہ صاحب نے کیتھ لیب کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی اور کیتھ لیب کا تفصیلی وزٹ بھی کیا ۔ اس کے علاؤہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات ٹیکنیکل عملہ بلخصوص سٹاف نرسز کو AFIC راولپنڈی میں 2 ماہ کے لئے ٹریننگ کے لئے مامور کرنے کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات عملہ کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے جس میں وینٹیلیٹر کو انسٹال کرنا اور مانیٹر کرنے کی بھی ٹریننگ شامل ہو گی۔ مزید برآں سیکرٹری صحت عامہ صاحب نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے CCU ، جنرل وارڈ اور حال ہی میں انسٹال کیا گیا ایکسرے یونٹ کا بھی وزٹ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال ہذا کی طرف سے سیکرٹری صحت عامہ صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے ہسپتال ہذا آمد پر شکریہ ادا کیا۔