ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا شعبہ یورولوجی کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف اہم اقدام,
روایتی آپریشن سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی Ultrasound guided PCNL کے زریعے گردے کی پتھری نکالنے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ ٹیکنالوجی کی مدد سے key hole (چھوٹے سے سوراخ ) کے زریعے گردے کی پتھری نکالی جایا کرے گئ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کو کامیاب ورکشاپ کا انعقاد کرنے پر مبارکباد, تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں شعبہ یورولوجی کے متعلق ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے شرکاء کو متعارف کروایا گیا جس میں پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر نے بطور چیف گیسٹ جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی جبکہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاؤہ ڈاکٹر شمیم خان Robotic یورولوجسٹ نے بطور سپیشل گیسٹ شرکت کی مزید برآں ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر محمد یاسین کنسلٹنٹ یورولوجسٹ تھے جبکہ کورس ڈائریکٹر ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف نے سر انجام دئیے۔ ورکشاپ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹرز صاحبان نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے ڈاکٹرز کو متعارف کروانا تھا۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے تجربات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں مذکورہ ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کو خوش آئند قرار دیا ورکشاپ میں ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرداد احمد ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق ، ہیڈ آف گائنی اینڈ آبز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق ، پروفیسر ڈاکٹر نسرین حمید ، PGRs اور HO نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران ورکشاپ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کا زکر کرتے ہوئے ڈاکٹر موصوف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کروائی اور سپیشل گیسٹ ڈاکٹر شمیم خان Robotic یورولوجسٹ اور دیگر اضلاع سے بھی آئے ہوئے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹرز صاحبان کا میرپور آمد پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور تمام شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کی بھرپور کوشاں ہے اور ہسپتال انتظامیہ محدود وسائل میں عوام کو بہترین سروسز فراہم کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ ورکشاپ کے منتظمین میں ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ ، کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر عمار بشیر ، ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس شامل تھے۔ جنہوں نے ورکشاپ کا انعقاد کرنے بنیادی کردار ادا کیا۔