ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا سرپرائز وزٹ
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جن میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ، فلٹر کلینک ، سینٹرل کونٹر وغیرہ شامل ہیں۔ دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا مزید برآں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے دوران وزٹ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر نرسنگ آفیسرز کی نمائندہ تنظیم کے وفد نے بھی ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی طرف سے جلد مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی گی۔ وزٹ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس میں حالیہ ملکی صورتحال کے متعلق ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے ہدایات جاری کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں اضافی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی تعیناتی کے علاؤہ ایمرجنسی کی صورت میں ادویات کا معقول انتظام رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گی جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو یقین دلایا گیا کہ ہسپتال ہذا کی انتظامیہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور مزید بھی ہر ممکن سہولت ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں فراہم کر دی جائے جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔