ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے HOD کے تعاون سے ہسپتال میں نئے آنے والے ہاؤس آفیسران کے لئے Orientation سیشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی جس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے کی۔ سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عبداللہ جاوید ہاؤس آفیسر نے حاصل کی۔
سیشن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کے علاوہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار ، وائس پرنسپل MBBS میڈیکل کالج / ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود، ہیڈ آف ENT ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ، ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر زرداد احمد خان یونٹ 2 ، ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق ، ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق، ہیڈ آف پیڈز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صباء حیدر تارڑ ، انچارج IPC ڈاکٹر عالیہ امتیاز انچارج ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈاکٹر حاجرہ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر یسریٰ کفایت اور دیگر نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس نے ادا کئے
ہسپتال ہذا میں نئے آنے والے ہاؤس آفیسران کو مختلف topic پر لیکچر دئیے گئے Orientation سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین دوران ڈیوٹی SOPs پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہیکہ مریض کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کو معمول بنا لیں جب بھی کسی مریض کا علاج معالجہ کریں تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر اس مریض کی جگہ میری بہن ، بھائی والد یا والدہ ہوتے تو کیا میں ایسے ہی علاج کرتا ؟ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے نئے آنے ولے ہاؤس آفیسران کو تلقین کی کہ آپ اپنے آپ سے وعدہ کر لیں آپ یہ ایک سال بھرپور محنت و لگن سے کام کریں گئے اس ایک سال میں آپ نے وہ سب کچھ سیکھنا ہے جو تا حیات آپ کے کام آ سکے مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہیکہ جب آپ ڈیوٹی کے لئے نکلیں تو اعادہ کریں کہ میں صدق دل سے مخلوق خدا کی خدمت کروں گا اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ سرانجام دوں اس سے نہ صرف آپ اپنے فرائض بہترین طریقہ سے سرانجام دیں سکیں گئے بلکہ اللہ کی ذات آپ کی نہ صرف دنیا میں مدد کرے گئ بلکہ روز قیامت بھی آپ کے لئے آسانی پیدا ہو گئی۔