ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی سربراہی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام واک میں حصہ لیا جس میں خصوصی شرکت پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر فیصل بشیر، وائس پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج/ ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن/ ہیڈ آف ENT ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد ، ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر منظور احمد ، سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہدہ قاسم ، پتھالوجسٹ ڈاکٹر زونیرہ قیوم ، انچارج IPC ڈاکٹر عالیہ امتیاز اور دیگر نے کی۔ واک کے اختتام پر آفیسران بالا نے بلڈ بینک کا وزٹ کیا سوسائٹی کی طرف سے خون کے عطیات دینے والے سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
آخر میں آفیسران بالا اور ڈاکٹرز صاحبان نے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس ہال میں مذکورہ سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی
مذکورہ سوسائٹی نے آفیسران بالا اور شرکاء تقریب کو سوسائٹی کی طرف سے تعارفی بریفنگ دی مذکورہ سوسائٹی 2023 کو وجود میں آئے جو اب تک سیکڑوں تھیلیسیمیا اور کڈنی ڈائیلاسز کے مریضوں کو خون کے عطیات دے چکی ہے اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ آپ لوگوں کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کا کاز لے کر نکلے ہیں ہمارا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے کوشش کریں جب آپ لوگ اپنی تعلیم مکمل کر کے جائیں تو سوسائٹی کو مضبوط ہاتھوں کے سپرد کر کے جائیں تاکہ خدمت کا یہ سفر جاری رکھا جا سکے ۔