Pre Loader

کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی سائیٹ پر مون سون قومی شجرکاری کے سلسلہ میں پودا لگایا

کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی سائیٹ پر مون سون قومی شجرکاری کے سلسلہ میں پودا لگایا اور ہسپتال کے رقبہ پر ماحول دوست پودے لگانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز،پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، پرنسپل کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی ڈاکٹر راؤف نشتر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر راجہ اعجاز احمد خان،ڈاکٹر فیضان عالم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ایڈمن آفیسر سید رجب حسین شاہ،انجمن فلاح وبہبود انسانیت کے ایڈمن آفیسر زمحمد جہانگیر مغل،ماجد منیر کے علاوہ دیگر محکمہ صحت عامہ کے افراد بھی موجود تھے۔کمشنر چوہدری مختار حسین نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ ہسپتال کے رقبہ پر ماحول دوست پھلدار،سایہ دار اور پھولدار پودے لگائیں۔غیر ضروری جنگلی جھاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ہسپتال کے تمام خالی رقبہ جات پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کے لیے نماز کی جگہ بنانے کے مقام کا دورہ کیا اور دعائے خیر کی۔