Pre Loader

2025یومِ استِصال

یومِ استِصال کے موقع پر
ڈاکٹر عامر عزیز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

“آج 5 اگست کو ہم یومِ استِصال مناتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں اس سیاہ اقدام کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی، آئینی اور جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے، ان کی خصوصی آئینی حیثیت کو غاصبانہ طور پر ختم کرنے کی مذموم کوشش کی۔

ہم اس موقع پر اپنے اُن تمام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ظلم و جبر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا حوصلہ، ان کی استقامت اور ان کی جدوجہد پوری امتِ مسلمہ اور انسانیت کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

بطور میڈیکل کمیونٹی، ہم بھی اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے زخموں پر مرہم رکھیں اور ہر ممکن سطح پر ان کے ساتھ اپنی اخلاقی، انسانی اور پیشہ ورانہ وابستگی کا اظہار کریں۔

اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت سے جلد نوازے اور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔