وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ادارے کی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور درپیش امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، سردار فہد یعقوب، پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں لائف اسٹائل میڈیسن کے موضوع پر ایک نہایت اہم، بامقصد اور باوقار سمپوزیم کا انعقاد سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ یہ سمپوزیم آزاد جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اقدام تھا، جسے لائف اسٹائل میڈیسن کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سمپوزیم کی علمی سربراہی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل آصف نے
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں محکمہ صحت آزاد کشمیر اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اشتراک سے جاری 4 روزہ MIYCN (ماں، نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کی غذائیت) ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے جاری ہے، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ بھرپور انداز میں شرکت کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد نے ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی اور تربیتی سیشنز
سیکرٹری صحت عامہ حکومت آزاد جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ ہسپتال آمد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پھولوں کے گلدستے سے پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری صحت عامہ نے ہسپتال میں جدید اپ گریڈ شدہ آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ یہ اپ گریڈیشن محکمہ صحت
وزیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کو بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہا، بالخصوص عید کے ایام میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دورانِ وزٹ وزیر حکومت نے ایمرجنسی سے
چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن چوہدری حسن اشرف نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، ٹراما سنٹر، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، بلڈ بینک، میڈیکل سٹور اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔





